ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میسور دسہرہ تقریبات کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات

میسور دسہرہ تقریبات کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات

Thu, 21 Sep 2017 11:23:48    S.O. News Service

میسور،20/ستمبر(ایس او نیوز)دسہرہ تقریبات کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ نظم وضبط کی برقراری کے پیش نظرتمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔یہ بات سٹی پولیس کمشنر سبرامنیشور راؤ نے کہی ۔ انہوں نے یہاں پرائیویٹ ہوٹل میں طلب کردہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 21تا30ستمبر دسہرہ تقریبات منعقد ہوں گے جس کے تحت شہرکے مختلف مقامات پر پروگرام منعقد ہوں گے ان مقامات پر کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعات پیش نہ آئیں۔ سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ دسہرہ تقریبات کے حفاظتی انتظامات کیلئے 5,056سول ، ٹریفک پولیس میسور سٹی کمانڈویونٹ کے 70کمانڈوز ، 60کے ایس آر پی ، سی اے آر ، ڈی اے آر پلاٹونس، 49سکیوریٹی جانچ کی ٹیمیں اور 1600ہوم گارڈز کو تعیناتکیا گیا ہے ۔ اطراف و اکناف کے اضلاع اور دیگرریاستوں کے مجرم یہاں پہنچ کر شر نہ پھیلائیں اس لئے اطراف کے اضلاع سے بھی سکیورٹی آفیسرس اور عملہ کو طلب کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میسور میں تقریباً 720راؤ ڈی شیٹر س موجود ہیں ان عناصر پر کڑی نظر رکھی گئی ہے۔جرائم پیشہ افراد کو وارننگ دی گئی ہے۔ جیب کتروں اور سوٹ کیس لفٹرس اور دیگر چوروں پر بھی کڑی نگاہ رکھی جائے گی اور سخت اقدامات کئے جائیں گے ۔ سٹی پویس کمشنر نے مزید بتایا کہ دسہرہ تقریبات کے موقع پر لاکھوں افراد چامنڈی پہاڑی پر پہنچتے ہیں اس دوران ٹریفک کا مسئلہ بھی رہتا ہے اس لئے 22ستمبر سے 24ستمبر تک اور 28ستمبر سے 2اکتوبر تک صبح6تا رات 9:30بجے تک عام لوگوں کی گاڑیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔چامنڈی پہاڑی پر پہنچنے کے خواہشمند افراد کیلئے للت محل ہیلی پیڈ سے بس کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ 21تا30ستمبر میسور پیلیس کے اطراف کی سڑکوں پر ون وے نظام قائم کردیا گیا ہے اور ان سڑکوں کے کنارے پارکنگ پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے ۔ عوام اور سیاحوں کی سہولت کیلئے ضروری ہدایت پر مشتمل ایک لاکھ ہینڈ بلس تقسیم کئے گئے ہیں اور عوام اور سیاحوں کی رہنمائی کیلئے شہر کے 30اہم مقامات پر پولیس ہیلپ لائن قائم کئے گئے ہیں ۔ میسور شہر میں فی الحال نصب کئے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ دیگر مقامات پر مزید 66سی سی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔ روزانہ 24گھنٹے ریکارڈنگ کئے جانے کا انتظام کیا گیا ہے۔


Share: